پاکستان خطے میں امن کا خواہاں مگر ملکی حدود کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں: سید عاصم منیر
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کسی بھی قسم کی دراندازی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا اور ایسی ہر کوشش کا سخت، فیصلہ کن اور موثر جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، مگر ملکی حدود کی خلاف ورزی، چاہے وہ براہِ راست ہو یا بالواسطہ، ریاست کی سرخ لکیر ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ یہ بات انہوں نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقدہ 17ویں نیشنل…
