سیز فائر معاہدے میں کوئی ٹائم لائن نہیں، امن قائم رکھنے کی ذمہ داری افغانستان پر ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد ؛ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر میں ہونے والے سیز فائر معاہدے کی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، جن میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے واضح کیا ہے کہ جنگ بندی کی کوئی مدت طے نہیں کی گئی، اور معاہدہ صرف اس صورت میں مؤثر رہے گا جب اس کی خلاف ورزی نہ ہو۔ وزیر دفاع نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ سیز فائر معاہدے کی شقوں میں یہ بات دو ٹوک انداز میں شامل کی گئی ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے زور…
