علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت نے کل تک پیش کرنے کا حکم دیدیا
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں بدھ 15 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، یہ حکم تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں جاری کیا گیا، جس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت کے مطابق، علیمہ خان کو اس کیس میں آج فردِ جرم کے لیے طلب کیا گیا تھا، تاہم وہ بارہا طلبی کے…
