انسداد دہشت گردی عدالت کا بڑا فیصلہ، علیمہ خان کے تیسری بار ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاجی مظاہرے کے مقدمے میں تحریک انصاف کی رہنما علیمہ خان کی عدم حاضری پر ایک بار پھر سخت کارروائی کرتے ہوئے تیسری مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے راولپنڈی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ علیمہ خان کو فوری گرفتار کرکے 22 اکتوبر 2025 کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ 11 ملزمان، علیمہ خان غیر حاضر، عدالت برہم انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی، جس میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان نامزد ہیں۔ عدالت میں پیش…
