دنیا بھارت کو دہشت گردی اور خطے کے عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
بھارت کا غیر ضروری غرور اور متنازع بیانات خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، کسی بھی جارحیت کا جواب ایسا دیں گے جو نسلیں یاد رکھیں گی: ترجمان پاک فوج راولپنڈی:پاکستان کی فوج نے بھارت کے حالیہ متنازع فوجی بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج دنیا کھل کر بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا اصل چہرہ اور جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی سب سے بڑی وجہ تسلیم کر رہی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری سخت لہجے کے بیان میں کہا گیا ہے…
