سیلاب سے پاکستان کی معیشت متاثر، ترقی کی رفتار سست اور مہنگائی میں اضافے کا خدشہ
عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر جاری اپنی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ حالیہ سیلاب کے تباہ کن اثرات کے باعث ملک کی معاشی ترقی کی رفتار میں کمی اور مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں پاکستان کی شرحِ نمو حکومت کے مقرر کردہ ہدف سے کم رہنے کا امکان ہے۔ حکومت نے موجودہ مالی سال کے لیے معاشی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کیا ہے، تاہم عالمی بینک نے تخمینہ لگایا ہے کہ حقیقی شرحِ نمو صرف 2.6 فیصد تک محدود رہ سکتی ہے۔ ادارے کے مطابق…
