Our website use cookies to improve and personalize your experience and to display advertisements(if any). Our website may also include cookies from third parties like Google Adsense, Google Analytics, Youtube. By using the website, you consent to the use of cookies. We have updated our Privacy Policy. Please click on the button to check our Privacy Policy.

صحت

رحیم یار خان میں طبی تاریخ رقم، بچے کے سینے سے ’بغیر سر والا بچہ‘ کامیابی سے نکال لیا گیا

رحیم یار خان میں طبی تاریخ رقم، بچے کے سینے سے ’بغیر سر والا بچہ‘ کامیابی سے نکال لیا گیا

رحیم یار خان (خصوصی رپورٹ – غلام مرتضیٰ) صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال میں ایک انتہائی نایاب اور پیچیدہ سرجری کامیابی سے مکمل ہوئی ہے۔ پانچ سالہ بچے کے سینے سے 'بغیر سر والا بچہ' (فیٹس ان فیٹو) کو جراحی کے ذریعے نکال دیا گیا۔ یہ سرجری پیر کے روز ڈاکٹر سلطان اویسی کی سربراہی میں انجام پائی۔ بی بی سی اردو کے مطابق ڈاکٹر سلطان اویسی نے بتایا کہ نکلایا گیا یہ 'فیٹس' بچے کے دل کی مرکزی شریان کے بالکل قریب موجود تھا۔ اس میں کئی اعضا مکمل طور پر بن چکے…
Read More
یادداشت کمزور ہونے سے پہلے دماغ خود اشارہ دے دیتا ہے، تحقیق

یادداشت کمزور ہونے سے پہلے دماغ خود اشارہ دے دیتا ہے، تحقیق

اسلام آباد/سنگاپور (سائنس اینڈ ہیلتھ ڈیسک – غلام مرتضیٰ)نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے ماہرین نے حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ دماغ میں اعصابی فضلے کی نکاسی کے راستے میں رکاوٹ الزائمر کی بیماری کی ابتدائی وارننگ ہو سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق خون کی نالیوں کے گرد موجود ’نکاسی کے راستے‘ سیریبرواسپائنل فلوئیڈ سے بھرے ہوتے ہیں جو اعصابی فضلہ خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ تاہم شریانوں کی سختی اور ہائی بلڈ پریشر اس نظام میں خلل ڈال سکتے ہیں، جس سے شریانوں میں فضلہ جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے اور نکاسی کے راستے، جنہیں پیری واسکولر…
Read More
پیٹ بھرا، پیمپر صاف، پھر بھی بچہ روتا ہے؟

پیٹ بھرا، پیمپر صاف، پھر بھی بچہ روتا ہے؟

اگر بچے کا پیٹ بھرا ہوا ہے اور پیمپر بھی صاف ہے، لیکن وہ پھر بھی روتا رہتا ہے تو یہ ایک عام صورتحال ہے، مگر بعض اوقات اس کے پیچھے کچھ سنجیدہ وجوہات بھی ہوسکتی ہیں جن پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔ بچے کے بغیر کسی ظاہری وجہ کے رونے کے پیچھے مختلف عوامل ہو سکتے ہیں۔ بعض اوقات دودھ پیتے وقت بچہ ہوا نگل لیتا ہے، جس سے پیٹ پھول سکتا ہے یا اس میں مروڑ پیدا ہو سکتا ہے۔ اس صورت میں بچے کو ڈکار دلانا اور ہلکے سے پیٹ سہلانا مفید…
Read More
گوگل اے آئی کے غلط طبی مشورے صارفین کی صحت کے لیے خطرہ بن گئے؟

گوگل اے آئی کے غلط طبی مشورے صارفین کی صحت کے لیے خطرہ بن گئے؟

کراچی (حسین احمد )برطانوی اخبار دی گارڈین کی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ گوگل کے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی اوور ویوزجو سرچ رزلٹس کے اوپر خودکار خلاصے کی صورت میں دکھائے جاتے ہیں۔صحت سے متعلق بعض اوقات غلط، گمراہ کن اور خطرناک معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ معلومات بظاہر مستند انداز میں پیش کی جاتی ہیں، جس کے باعث صارفین انہیں حتمی طبی رائے سمجھ لیتے ہیں، حالانکہ ان میں بعض مشورے ماہرین کے مطابق مکمل طور پر غلط اور نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ میں ایک مثال لبلبے کے کینسر…
Read More
طبی میدان میں انقلاب: ایک سیکنڈ میں گہرے زخم سے بہتا خون روکنے والا جدید اسپرے تیار

طبی میدان میں انقلاب: ایک سیکنڈ میں گہرے زخم سے بہتا خون روکنے والا جدید اسپرے تیار

طبی دنیا میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں جنوبی کوریا کے ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KAIST) کے محققین نے ایسا جدید طبی پاؤڈر تیار کر لیا ہے جو شدید اور گہرے زخموں سے بہنے والا خون صرف ایک سیکنڈ میں روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ انقلابی پاؤڈر AGCL Powder کہلاتا ہے، جو ایک نئی نسل کا مؤثر ہیمرواسٹیٹک ایجنٹ ہے۔ زخم پر براہِ راست چھڑکنے کے فوراً بعد یہ خون کے ساتھ کیمیائی تعامل میں آتا ہے اور لمحوں میں ایک مضبوط ہائیڈروجل حفاظتی تہہ میں تبدیل ہو جاتا ہے، جو خون کے…
Read More
پیسوں کی پریشانی ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض کا سبب بن سکتی ہے:تحقیق

پیسوں کی پریشانی ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض کا سبب بن سکتی ہے:تحقیق

لاہور (رپورٹ ۔غلام مرتضی) پیسوں کی پریشانی محض ذہنی دباؤ تک محدود نہیں رہتی بلکہ یہ دل کی صحت پر بھی گہرے اور منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے، اور اس حقیقت کی تصدیق جدید سائنسی تحقیقات بھی کرتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق جب کوئی شخص طویل عرصے تک مالی مسائل اور عدمِ تحفظ کا شکار رہتا ہے تو اس کے جسم میں اسٹریس ہارمونز، خصوصاً کورٹی سول کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ یہ ہارمون بلڈ پریشر میں اضافے، دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی اور دل کی شریانوں پر غیر معمولی دباؤ کا سبب بن سکتا ہے۔ مسلسل مالی…
Read More
جسم میں مستقل درد ہائی بلڈ پریشر کی خاموش وجہ بن سکتا ہے، نئی تحقیق کا انکشاف

جسم میں مستقل درد ہائی بلڈ پریشر کی خاموش وجہ بن سکتا ہے، نئی تحقیق کا انکشاف

لاہور (فہیم اختر)جسم کے مختلف حصوں میں طویل عرصے تک رہنے والا درد محض ایک تکلیف نہیں بلکہ مستقبل میں سنگین طبی مسائل کا پیش خیمہ بھی بن سکتا ہے۔ حالیہ سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دائمی درد ہائی بلڈ پریشر کے خطرات میں نمایاں اضافہ کر سکتا ہے۔ طبی جریدے ہائپر ٹینشن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق کمر، گردن، معدہ، گھٹنے یا جسم کے دیگر حصوں میں مسلسل درد کا سامنا کرنے والے افراد میں بلند فشار خون کا امکان زیادہ پایا گیا۔ ہائی بلڈ پریشر، جسے طبی زبان میں ہائپرٹینشن کہا جاتا ہے،…
Read More
’جادوئی مشروم‘ میں موجود مرکب کس دماغی بیماری کا علاج کر سکتا ہے؟

’جادوئی مشروم‘ میں موجود مرکب کس دماغی بیماری کا علاج کر سکتا ہے؟

حالیہ برسوں میں میجک مشروم میں موجود سِلوسیبن مرکب پر وسیع پیمانے پر تحقیق کی گئی ہے، اور ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ مرکب ڈپریشن کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق، سِلوسیبن دماغ کی ایک خاص سرگرمی کو کم کرتا ہے جو مریض کو منفی سوچ کے چکر میں جکڑ کر چھوڑ دیتی ہے، اور اس طرح یہ ڈپریشن سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ڈپریشن ایک ایسی ذہنی کیفیت ہے جس میں دنیا بھر میں کروڑوں لوگ مبتلا ہیں۔ اس میں فرد کو کئی ہفتوں تک…
Read More
سردیوں میں ہونٹ کیوں پھٹتے ہیں؟ وجہ اور مؤثر علاج جان لیں

سردیوں میں ہونٹ کیوں پھٹتے ہیں؟ وجہ اور مؤثر علاج جان لیں

سرد موسم کے آغاز کے ساتھ ہی ہونٹوں کا پھٹ جانا ایک عام مسئلہ بن جاتا ہے، لیکن ماہرینِ صحت کے مطابق یہ محض موسم کی تبدیلی یا پانی کی کمی کا معاملہ نہیں ہوتا بلکہ اس کے پیچھے انسانی جسم میں موجود وٹامنز اور منرلز کی کمی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سردیوں میں یہ مسئلہ شدت اختیار کر لیتا ہے جس کے باعث شہریوں کو تکلیف، جلن، خون رسنے اور زخم بننے جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن بی کمپلیکس کی کمی خصوصاً بی ٹو، بی تھری، بی سکس اور بی…
Read More
سائنس دانوں کا بڑا دعویٰ،مضر اثرات سے پاک وزن گھٹانے کی نئی دوا تیار

سائنس دانوں کا بڑا دعویٰ،مضر اثرات سے پاک وزن گھٹانے کی نئی دوا تیار

نیویارک/لندن : موٹاپے اور ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ایک خوش آئند پیش رفت سامنے آ گئی ہے جہاں سائنسدانوں نے ایک ایسے نئے کیمیائی مرکب کی تیاری کا دعویٰ کیا ہے جو بغیر کسی نمایاں مضر اثر کے وزن کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ محققین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں ایسی ادویات بنانے کا راستہ ہموار کرے گی جو مؤثر ہونے کے ساتھ ساتھ محفوظ بھی ہوں گی۔ سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ یہ مرکب جسم میں میٹابولزم کو براہِ راست متحرک کرتا ہے جس کے نتیجے میں توانائی کے استعمال کی رفتار میں اضافہ اور بلڈ…
Read More