عورتوں میں ڈپریشن کا جینیاتی خطرہ مردوں سے زیادہ،تحقیق میں انکشاف
حال ہی میں سامنے آنے والی ایک جامع تحقیق نے اس بات کے پختہ شواہد فراہم کیے ہیں کہ خواتین میں ڈپریشن کا جینیاتی امکان مردوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہوسکتا ہے۔ اس مطالعے نے نہ صرف مرد و عورت کے درمیان جینیاتی فرق کو اجاگر کیا بلکہ یہ بھی بتایا کہ ڈپریشن کی وجوہات میں جینیاتی، ہارمونی، ماحولیاتی اور سماجی عناصر سب کا کردار شامل ہوتا ہے۔ یہ تحقیق آسٹریلیا کے معروف برگوفر میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں نے انجام دی، جس میں تقریباً پانچ لاکھ افراد کے ڈی این اے کا تفصیلی تجزیہ کیا…
