نوجوانوں میں ای سگریٹس کا بڑھتا ہوا رجحان تشویشناک، عالمی ادارہ صحت نے سخت وارننگ جاری کردی
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا بھر میں نوجوانوں کے درمیان ای-سگریٹس کے بڑھتے ہوئے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس رجحان کو صحتِ عامہ کے لیے ایک نیا خطرہ قرار دیا ہے۔ ادارے نے واضح طور پر کہا ہے کہ ای-سگریٹ نوجوان نسل کو نِکوٹین کے عادی بنا رہی ہیں، جس سے مستقبل میں تمباکو نوشی کی شرح میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی تازہ رپورٹ کے مطابق 13 سے 15 سال کی عمر کے نوجوانوں میں ای-سگریٹس کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے، اور یہ رجحان اب ایک…
