سری لنکا کے لیے فائنل کا ٹکٹ یا ایئرپورٹ کی راہ؟ آج کا میچ قسمت کا فیصلہ کرے گا
راولپنڈی:سری لنکا کی ٹیم آج سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنی قسمت آزمانے کے لیے پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف فیصلہ کن مقابلے میں میدان میں اترے گی۔یہ میچ سری لنکا کے فائنل میں پہنچنے یا سیریز سے باہر ہونے کا حتمی فیصلہ کرے گا، جبکہ پاکستان پہلے ہی تینوں میچز جیت کر فائنل میں جگہ بنا چکا ہے۔ اہم لیگ میچ سیریز کے آخری لیگ میچ کا آغاز آج شام 6 بجے ہوگا۔اگر سری لنکا یہ میچ جیت جاتا ہے تو وہ براہ راست فائنل میں پہنچ جائے گا۔تاہم شکست کی صورت میں ان کی امیدیں صرف…
