پاکستان مخالف پوسٹ کے بعد راشد خان تنقید کی زد میں، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کے حالیہ اقدام نے نہ صرف کرکٹ شائقین کو حیرت میں ڈال دیا بلکہ خطے میں جاری کشیدہ سیاسی ماحول کو مزید ہوا دینے کا باعث بھی بن رہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز سے راشد خان کی وابستگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تھی، لیکن سوشل میڈیا پر اچانک اس رشتے کو توڑنے کے انداز نے ان کے کردار پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ راشد خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی بائیو سے ’’لاہور قلندرز‘‘ کا ذکر خاموشی…
