بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی کے امکانات ختم، سلمان علی آغا پر مکمل اعتماد
پاکستان کرکٹ میں ایک بار پھر بڑی ہلچل دیکھنے میں آرہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کے امکانات تقریباً ختم ہوچکے ہیں، جبکہ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان آئندہ چند روز میں ایک اہم اجلاس متوقع ہے جس میں مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ 2025 میں غیر تسلی بخش کارکردگی کے باوجود سلیکشن کمیٹی نے کپتان سلمان علی آغا پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ کمیٹی کا ماننا ہے کہ ٹیم میں اس وقت قیادت کی تبدیلی سے زیادہ…
