پنڈی ٹیسٹ میں کیشو مہاراج کی گھومتی گیندوں کا جادو، پاکستان 333 پر ڈھیر
راولپنڈی ؛ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج کی تباہ کن بولنگ نے پاکستانی بیٹرز کو چکرا کر رکھ دیا۔ مہمان ٹیم کے اسپنر نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر پاکستان کو بڑے مجموعے تک پہنچنے سے روک دیا۔ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 333 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ دوسرے دن کے آغاز پر پاکستان نے 259 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر اپنی نامکمل اننگز کو آگے بڑھایا، مگر بقیہ بیٹرز مہاراج کی اسپن کے آگے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے۔ دن کی…
