Our website use cookies to improve and personalize your experience and to display advertisements(if any). Our website may also include cookies from third parties like Google Adsense, Google Analytics, Youtube. By using the website, you consent to the use of cookies. We have updated our Privacy Policy. Please click on the button to check our Privacy Policy.

تازہ ترین

حنا نیازی کی متنازع ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

حنا نیازی کی متنازع ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

راولپنڈی (نوشیر عاصم )پاکستان کی معروف اینکر اور انفوٹینمنٹ شو "سنو تو سہی" کی میزبان حنا نیازی ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کا پروگرام نہیں بلکہ ان کی نجی زندگی سے جڑا ایک لمحہ ہے جس نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ حنا نیازی نے حال ہی میں اپنی پسند کے شخص کے ساتھ شادی کی، اور شادی کی تمام تقریبات کے دوران ان کی خوبصورتی، اعتماد اور انداز نے مداحوں کو متاثر کیا۔ چند روز قبل ان کے ریسپشن کی تقریب منعقد ہوئی جس…
Read More
کشمیر بھارت کا نہیں، دہشت گردی بند کرو پاکستان کا اقوام متحدہ میں دو ٹوک جواب

کشمیر بھارت کا نہیں، دہشت گردی بند کرو پاکستان کا اقوام متحدہ میں دو ٹوک جواب

نیویارک:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے بھارت کے دعووں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ رہا ہے اور نہ ہی مستقبل میں ہو سکتا ہے۔ پاکستانی قونصلر گل قیصر سروانی نے بھارتی مندوب کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے اور اس کی حیثیت کو کسی یکطرفہ اقدام یا سیاسی بیانیے کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے سلامتی کونسل کو آگاہ کیا کہ بھارت خود دہشت گردی کی…
Read More
بھارت میں مردہ شخص الیکشن جیت گیا،ووٹرز اور حکام حیران!

بھارت میں مردہ شخص الیکشن جیت گیا،ووٹرز اور حکام حیران!

لاہور(غلام مرتضی )بھارت میں ایک ایسا انتخابی واقعہ سامنے آیا ہے جس نے نہ صرف عوام کو حیرت میں ڈال دیا بلکہ انتخابی نظام کی شفافیت اور ذمہ داری پر بھی سوال کھڑے کر دیے۔ ریاست تلنگانہ میں ہونے والے پنچایت انتخابات میں ایک امیدوار مرلی، جو پولنگ سے چند روز قبل انتقال کر چکا تھا، سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب قرار پایا۔ یہ غیر معمولی صورتحال اس وقت سامنے آئی جب انتخابی نتائج کا اعلان کیا گیا۔ ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر معلوم ہوا کہ 53 سالہ مرلی، جو دل کا دورہ پڑنے کے باعث پانچ…
Read More
قوم آج بھی اے پی ایس سانحے کے زخم محسوس کرتی ہے مگر حوصلہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،شہباز شریف

قوم آج بھی اے پی ایس سانحے کے زخم محسوس کرتی ہے مگر حوصلہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی گیارہویں برسی پر اپنے خصوصی پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے بغیر نہ قوم کو سکون مل سکتا ہے اور نہ ہی اے پی ایس کے ننھے شہدا کو حقیقی انصاف۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم کا دکھ آج بھی تازہ ہے، مگر حوصلہ پہلے سے زیادہ بلند ہے، کیونکہ اس سانحے نے پوری ملت کو متحد کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 16 دسمبر 2014 کا المیہ پاکستان کی تاریخ کے بدترین حادثات میں سے ایک ہے،…
Read More
اب سمجھ آیا، یہ کائنات خود بخود نہیں بن سکتی ضرور کوئی اعلیٰ ہستی ہے،ایلون مسک نے خدا کے وجود کو تسلیم کرلیا

اب سمجھ آیا، یہ کائنات خود بخود نہیں بن سکتی ضرور کوئی اعلیٰ ہستی ہے،ایلون مسک نے خدا کے وجود کو تسلیم کرلیا

لاہور (خصوصی رپورٹ فہیم اختر)دنیا کے امیر ترین اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب لانے والی شخصیات میں شمار ہونے والے ایلون مسک نے اپنے ایمان اور عقیدے کے حوالے سے ایسا انکشاف کیا ہے جس نے دنیا بھر میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ گفتگو کے دوران انہوں نے پہلی مرتبہ تسلیم کیا کہ برسوں تک خود کو ملحد سمجھنے کے باوجود اب انہیں یقین ہوگیا ہے کہ خدا کا وجود ہے۔ یہ گفتگو اُس وقت زیادہ اہمیت اختیار کر گئی جب میزبان کیٹی ملر نے مسک سے مذہب اور خدا کے متعلق براہِ راست سوال…
Read More
سردیوں میں ہونٹ کیوں پھٹتے ہیں؟ وجہ اور مؤثر علاج جان لیں

سردیوں میں ہونٹ کیوں پھٹتے ہیں؟ وجہ اور مؤثر علاج جان لیں

سرد موسم کے آغاز کے ساتھ ہی ہونٹوں کا پھٹ جانا ایک عام مسئلہ بن جاتا ہے، لیکن ماہرینِ صحت کے مطابق یہ محض موسم کی تبدیلی یا پانی کی کمی کا معاملہ نہیں ہوتا بلکہ اس کے پیچھے انسانی جسم میں موجود وٹامنز اور منرلز کی کمی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سردیوں میں یہ مسئلہ شدت اختیار کر لیتا ہے جس کے باعث شہریوں کو تکلیف، جلن، خون رسنے اور زخم بننے جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن بی کمپلیکس کی کمی خصوصاً بی ٹو، بی تھری، بی سکس اور بی…
Read More
سڈنی حملے میں ملوث دہشت گرد بھارتی نژاد نکلا، پروپیگنڈا مہم پوری طرح بے نقاب

سڈنی حملے میں ملوث دہشت گرد بھارتی نژاد نکلا، پروپیگنڈا مہم پوری طرح بے نقاب

سڈنی:آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فائرنگ کے دل خراش واقعے کے بعد اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ حملے میں ملوث ملزم بھارتی نژاد تھا۔ ابتدائی طور پر بھارتی میڈیا نے اس واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی بھرپور مہم چلائی، تاہم حملہ آور کی اصل شناخت سامنے آنے کے بعد اس جھوٹے پروپیگنڈے کا پول کھل گیا ہے۔ واقعے میں 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد بھارتی میڈیا نے سوشل میڈیا پر جھوٹی تصاویر، ترمیم شدہ ویڈیوز اور مفروضوں پر مبنی بیانات پھیلا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ لیکن جیسے ہی…
Read More
ارجن رامپال نے گرل فرینڈ سے 6 سالہ تعلق کے بعد منگنی کی باضابطہ تصدیق کر دی

ارجن رامپال نے گرل فرینڈ سے 6 سالہ تعلق کے بعد منگنی کی باضابطہ تصدیق کر دی

ممبئی:بالی وڈ اداکار ارجن رامپال نے اپنی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمیٹریاڈیس کے ساتھ 6 سالہ رشتے کے بعد منگنی کی باضابطہ تصدیق کر دی۔ یہ اعلان انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران پہلی بار عوام کے سامنے کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اداکار کے مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ارجن رامپال، جو حال ہی میں پاکستان مخالف کردار پر مبنی فلم "دھرندر" میں نظر آئے، اپنے کیریئر کے دوران را ون، راجنیتی، اوم شانتی اوم سمیت درجنوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔اداکار نے اپنی ذاتی زندگی پر گفتگو کرتے…
Read More
پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں، لاہور میں حدِ نگاہ کم بارش کب ہوگی؟ شہری پریشان

پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں، لاہور میں حدِ نگاہ کم بارش کب ہوگی؟ شہری پریشان

لاہور:پنجاب کے وسیع علاقوں میں سردی، خشک موسم اور گہری دھند نے معمولاتِ زندگی کو شدید متاثر کردیا ہے۔ لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ شہری بیماریوں میں اضافے کی شکایات بھی کرنے لگے ہیں۔  موٹرویز وقفے وقفے سے بند لاہور اور گرد و نواح میں دھند کی شدت کے باعث موٹرویز کے مختلف حصوں کو ٹریفک کے لیے مختلف اوقات میں بند کیا جا رہا ہے۔شدید دھند نہ صرف ٹریفک حادثات کا خطرہ بڑھا رہی ہے بلکہ صبح اور رات کے وقت سفر کرنے والے شہری…
Read More
سڈنی فائرنگ واقعہ دہشت گردی قرار،حملہ آور باپ بیٹا نکلے، مزید کسی ملزم کی تلاش ختم

سڈنی فائرنگ واقعہ دہشت گردی قرار،حملہ آور باپ بیٹا نکلے، مزید کسی ملزم کی تلاش ختم

سڈنی:آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحلی علاقے میں یہودی برادری کی تقریب کے دوران ہونے والی اندوہناک فائرنگ کو پولیس نے دہشت گردی قرار دے دیا ہے۔ واقعے کے بعد پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا ہے جبکہ حکومت نے قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ نیوساؤتھ ویلز پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حملہ آور باپ بیٹا تھے، جن میں سے 50 سالہ ساجد اکرم پولیس کی جوابی کارروائی میں موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ 24 سالہ نوید اکرم زخمی حالت میں گرفتار ہے اور اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ حملہ آوروں کی شناخت اور پس منظر…
Read More