Our website use cookies to improve and personalize your experience and to display advertisements(if any). Our website may also include cookies from third parties like Google Adsense, Google Analytics, Youtube. By using the website, you consent to the use of cookies. We have updated our Privacy Policy. Please click on the button to check our Privacy Policy.

All News

طالبان کا چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر ڈیم تعمیر کرنے کا متنازع منصوبہ

طالبان کا چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر ڈیم تعمیر کرنے کا متنازع منصوبہ

افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان کے علاقے چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ کے کابل میں دریائے کابل سے ملنے والے مقام پر ڈیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ منصوبہ اس ندی کے پانی کو افغانستان میں ذخیرہ کرنے کے لیے ترتیب دیا جا رہا ہے، جو بعد میں واپس پاکستان کے راستے بہتا ہے۔ طالبان کے وزارت برائے پانی و توانائی کے مطابق ڈیم کے ڈیزائن اور تخمینہ تیار ہو چکا ہے اور منصوبے کی تکمیل کے لیے صرف فنڈنگ کی ضرورت باقی ہے۔ فنڈز فراہم ہوتے ہی تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا۔ طالبان کے…
Read More
پاک فوج اور عوام متحد، ہر قسم کی جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں؛ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج اور عوام متحد، ہر قسم کی جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں؛ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف مؤثر اور ٹھوس اقدامات کیے ہیں، اور قوم کے عزم و حوصلے کے ساتھ ملک کی سلامتی کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاک فوج اور پاکستانی عوام دشمن کے کسی بھی حملے یا سازش کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔ مردان میں فکری و تعلیمی مکالمہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یہ گفتگو مردان کی مختلف جامعات اور دینی مدارس کے…
Read More
امریکا، چین اور سعودی عرب سے بیک وقت تعلقات پاکستان خطے کا نیا سفارتی طاقت بن گیا

امریکا، چین اور سعودی عرب سے بیک وقت تعلقات پاکستان خطے کا نیا سفارتی طاقت بن گیا

اسلام آباد کی متوازن اور فعال خارجہ پالیسی ایک بار پھر عالمی سطح پر موضوعِ بحث بن گئی۔ امریکا کے معتبر اور بااثر جریدے فارن پالیسی (Foreign Policy) نے اپنی تازہ رپورٹ میں پاکستان کی سفارتی و عسکری حکمتِ عملی کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے اسے ’’خطے کا سفارتی فاتح‘‘ (Diplomatic Victor of the Region) کا لقب دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران پاکستان نے سفارتکاری کے میدان میں ایسی کامیابیاں حاصل کی ہیں جنہوں نے نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے تزویراتی توازن پر بھی گہرے اثرات ڈالے…
Read More
بڑی عمر میں باپ بننے سے بچے کی صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں؟

بڑی عمر میں باپ بننے سے بچے کی صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں؟

نیچر جریدے میں شائع ہونے والی ایک تازہ تحقیق نے بڑی عمر میں باپ بننے والے مردوں کے بچوں کی صحت کے حوالے سے تشویشناک نتائج سامنے لائے ہیں۔ برطانیہ میں کی گئی اس تحقیق میں 24 سے 75 سال کی عمر کے 81 صحت مند مردوں کے سپرم کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا، جس سے یہ واضح ہوا کہ مردوں کی عمر بڑھنے کے ساتھ نطفہ میں جینیاتی تغیرات جمع ہو جاتے ہیں، جو بچوں کی صحت اور ترقی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ جینز اور بچے کی صحت انسانی زندگی کی تشکیل میں جینز بنیادی کردار…
Read More
حرا مانی کی ساڑھی میں بولڈ تصاویر پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ

حرا مانی کی ساڑھی میں بولڈ تصاویر پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ساڑھی میں تصاویر شیئر کیں، جو ان کے پرکشش انداز کی وجہ سے صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ سوشل میڈیا پر شدید ردعمل حرا مانی کی حالیہ تصاویر میں وہ ساڑھی میں کافی پرکشش نظر آ رہی ہیں، تاہم کچھ صارفین نے ان کے لباس کو نامناسب اور حد سے زیادہ بولڈ قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر کئی کمنٹس میں صارفین نے مختلف تحفظات کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے…
Read More
جنوبی افریقی ٹیم کو پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز سے قبل بڑا دھچکا

جنوبی افریقی ٹیم کو پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز سے قبل بڑا دھچکا

پاکستان کے دورے پر آنے والی جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز سے قبل اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیم کے کپتان ڈیوڈ ملر اور فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزے مختلف وجوہات کی بنا پر پاکستان کے خلاف ہونے والی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ سرکاری بیان کے مطابق، ڈیوڈ ملر ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث وہ پاکستان کے دورے پر مکمل طور پر دستیاب نہیں رہیں گے۔ ملر اس وقت ری ہیب کے عمل…
Read More
اسرائیلی وزیر کا سعودی عرب سے تعلقات پر توہین آمیز بیان، عالمی اور داخلی سطح پر شدید ردعمل

اسرائیلی وزیر کا سعودی عرب سے تعلقات پر توہین آمیز بیان، عالمی اور داخلی سطح پر شدید ردعمل

یروشلم:اسرائیل کے وزیر خزانہ اور دائیں بازو کی مذہبی جماعت ریلیجیس صہیونزم پارٹی کے سربراہ بیتزالیل اسموٹریچ نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر ایک متنازع بیان دے کر نہ صرف اسرائیلی سیاست میں ہلچل مچادی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سخت ردعمل کو جنم دیا۔ جمعرات کو یروشلم میں منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے بیتزالیل اسموٹریچ نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی کے لیے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا لازمی شرط ہوگی، تو اسرائیل ایسے کسی معاہدے کو قبول نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا:…
Read More
عدالت کا بڑا فیصلہ: علیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور اکاؤنٹس بلاک ضامن کی جائیداد ضبط

عدالت کا بڑا فیصلہ: علیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور اکاؤنٹس بلاک ضامن کی جائیداد ضبط

راولپنڈی:26 نومبر 2023 کے احتجاجی کیس میں راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC) نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کو بلا  کرنے، بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے اور ضامن کی جائیداد بحقِ سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ مقدمے کی سماعت اور عدالت کے احکامات انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق، علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری پہلے ہی…
Read More
سپریم کورٹ نے ماورائے عدالت حراستی قتل کو "فساد فی الارض” قرار دے دیا

سپریم کورٹ نے ماورائے عدالت حراستی قتل کو "فساد فی الارض” قرار دے دیا

اسلام آباد: پاکستان کی سپریم کورٹ نے 24 اکتوبر 2025 کو ایک تاریخی اور نظیر ساز فیصلہ سنایا ہے جس میں عدالتِ عظمیٰ نے ماورائے عدالت حراستی قتل (Encounter Killing) کو "فساد فی الارض" (زمین میں فساد پھیلانا) قرار دیا ہے۔یہ فیصلہ بلوچستان کے ضلع تربت میں 2020 میں پیش آنے والے ایک لرزہ خیز واقعے پر مبنی ہے، جہاں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار شاد یُ اللہ نے ایک یونیورسٹی طالبعلم، حیات اللہ کو حراست میں لینے کے بعد والدین کے سامنے آٹھ گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ کیس کا پس منظر واقعہ 2020 میں اس…
Read More
تحریک لبیک پر ایک بار پھر پابندی، حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت منظوری دی

تحریک لبیک پر ایک بار پھر پابندی، حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت منظوری دی

اسلام آباد ؛ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر باضابطہ طور پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، خاص طور پر ٹی ایل پی کی جانب سے ہونے والی پرتشدد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کے اعلیٰ افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور بتایا کہ تنظیم کے متعدد احتجاج اور مظاہرے عوامی و ریاستی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکے…
Read More