Our website use cookies to improve and personalize your experience and to display advertisements(if any). Our website may also include cookies from third parties like Google Adsense, Google Analytics, Youtube. By using the website, you consent to the use of cookies. We have updated our Privacy Policy. Please click on the button to check our Privacy Policy.

تازہ ترین

سائنس دانوں کا بڑا دعویٰ،مضر اثرات سے پاک وزن گھٹانے کی نئی دوا تیار

سائنس دانوں کا بڑا دعویٰ،مضر اثرات سے پاک وزن گھٹانے کی نئی دوا تیار

نیویارک/لندن : موٹاپے اور ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ایک خوش آئند پیش رفت سامنے آ گئی ہے جہاں سائنسدانوں نے ایک ایسے نئے کیمیائی مرکب کی تیاری کا دعویٰ کیا ہے جو بغیر کسی نمایاں مضر اثر کے وزن کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ محققین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں ایسی ادویات بنانے کا راستہ ہموار کرے گی جو مؤثر ہونے کے ساتھ ساتھ محفوظ بھی ہوں گی۔ سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ یہ مرکب جسم میں میٹابولزم کو براہِ راست متحرک کرتا ہے جس کے نتیجے میں توانائی کے استعمال کی رفتار میں اضافہ اور بلڈ…
Read More
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یو اے ای کا بڑا عزم

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یو اے ای کا بڑا عزم

دبئی : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے کوالیفائی کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیم نے بھرپور اعتماد کے ساتھ تاریخ رقم کرنے کی ٹھان لی ہے۔ یو اے ای کے کپتان محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ٹیم فی الحال کسی ایک حریف پر توجہ مرکوز نہیں کر رہی بلکہ تمام تر توجہ اپنی تیاریوں اور کارکردگی پر مرکوز ہے۔ ان کے مطابق جس روز ٹیم نے مکمل صلاحیتوں کے ساتھ میدان میں قدم رکھا، کسی بھی ٹیم کو شکست دینا ممکن ہوسکتا ہے۔ ورلڈ کپ رواں برس فروری تا…
Read More
پنجاب بڑی تباہی سے محفوظ، بھارتی ایجنسی ’را‘ کے 12 دہشت گرد گرفتار

پنجاب بڑی تباہی سے محفوظ، بھارتی ایجنسی ’را‘ کے 12 دہشت گرد گرفتار

لاہور / فیصل آباد / بہاولپور:پنجاب ایک بڑی ممکنہ تباہی سے بچ گیا ہے جب انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر صوبے کے مختلف شہروں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے منسلک 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، آئی ای ڈیز، ڈیٹونیٹر، بارودی مواد، موبائل فونز اور نقد رقوم بھی تحویل میں لے لی گئیں۔ سی ٹی ڈی پنجاب کے ترجمان کے مطابق زیرِ حراست افراد کے قبضے سے حساس سرکاری و نجی مقامات اور اہم اداروں کی تصاویر، ویڈیوز اور…
Read More
الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار

الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی خان کو بطور چیئرمین تحریک انصاف تسلیم کرنے سے انکار کے بعد ملکی سیاست میں ایک بڑی اور فیصلہ کن پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی حیثیت عملی طور پر ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ پہلے ہی رجسٹریشن سے محرومی کے باعث پارٹی انتخابی عمل سے باہر ہو چکی تھی، تاہم اب الیکشن کمیشن کے تازہ فیصلے نے پی ٹی آئی کو مکمل طور پر غیر مؤثر اور غیر فعال سیاسی قوت بنا دیا ہے۔ باخبر سیاسی…
Read More
ہالی ووڈ میں بڑی جنگ، نیٹ فلکس وارنر بروس ڈسکوری کے حصول کے قریب پہنچ گیا

ہالی ووڈ میں بڑی جنگ، نیٹ فلکس وارنر بروس ڈسکوری کے حصول کے قریب پہنچ گیا

لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی تاریخ کی ایک بڑی کاروباری جنگ شدت اختیار کر چکی ہے جہاں اسٹریمنگ دیو نیٹ فلکس وارنر بروس ڈسکوری کے قیمتی اسٹوڈیوز اور ڈیجیٹل اسٹریمنگ اثاثے خریدنے کیلئے سب سے مضبوط امیدوار کے طور پر اُبھر آیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نیٹ فلکس نے اس سلسلے میں تقریباً 28 ڈالر فی شیئر کی اب تک کی سب سے بڑی پیشکش جمع کرا دی، جو گزشتہ جمعرات کو باضابطہ طور پر دی گئی۔ اسی روز مقابلے میں موجود میڈیا ادارے پیرا ماؤنٹ نے بھی نئی بولی پیش…
Read More
پاکستان میں بہتری کے آثار واضح، ملک اب تیز ترقی کی طرف بڑھے گا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان میں بہتری کے آثار واضح، ملک اب تیز ترقی کی طرف بڑھے گا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

اسلام آباد : پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملکی مستقبل کے حوالے سے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے حالات واضح طور پر بہتری کی سمت جا رہے ہیں اور اب پاکستان ترقی کی نئی بلندیوں کی طرف پیش قدمی کرے گا۔ انہوں نے یہ بات ایوان صدر اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہی۔ یہ ملاقات اس موقع پر ہوئی جب صدر مملکت آصف علی زرداری اور کرغزستان کے صدر صدر ژپاروف کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات جاری تھی۔ اسی دوران…
Read More
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد : پاکستان کے دفاعی نظام میں ایک تاریخی پیش رفت سامنے آ گئی ہے جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو باضابطہ طور پر چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارت دفاع کی جانب سے یہ اعلامیہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بطور چیف آف آرمی اسٹاف اپنی ذمہ داریاں برقرار رکھتے ہوئے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے منصب پر تعینات کیا گیا ہے۔ اُن کی تقرری کی مدت پانچ برس مقرر کی…
Read More
فیلڈ مارشل عاصم منیر پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر، وزیراعظم نے سمری منظور کرلی

فیلڈ مارشل عاصم منیر پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر، وزیراعظم نے سمری منظور کرلی

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بطور چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دے کر ایوان صدر ارسال کر دی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نئی ذمہ داریاں پانچ سالہ مدت کیلئے تفویض کی گئی ہیں، جس کے بعد وہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے اس فیصلے کو ملکی دفاعی نظم و ضبط کو مرکزی سطح پر منظم کرنے کی ایک بڑی پیش…
Read More
سیلاب زدگان کیلئے امید کی کرن؛ تھیم پارک لاہور میں مصطفائی خیمہ کمپلیکس کی تاریخی خدمات

سیلاب زدگان کیلئے امید کی کرن؛ تھیم پارک لاہور میں مصطفائی خیمہ کمپلیکس کی تاریخی خدمات

لاہور/مظفرگڑھ : شدید سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جہاں بیشتر رفاہی تنظیمیں اپنے امدادی مراکز ختم کر چکی تھیں، وہاں المصطفےٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان نے خدمتِ انسانیت کی ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے مصطفائی خیمہ کمپلیکس کا سلسلہ نہ صرف برقرار رکھا بلکہ اس میں مزید وسعت بھی پیدا کی۔ دو سے ڈھائی ماہ قبل منظور کیے گئے ان منصوبوں میں خیموں کے ساتھ کئی اہم سہولیات شامل کی گئیں جنہوں نے بے گھر خاندانوں کے لیے زندگی کا نیا سہارا فراہم کیا۔ مرکزی نائب صدر ڈاکٹر طارق محمود احمد کے مطابق ابتدائی تنقید اور مایوسی کے باوجود تنظیم…
Read More
سوشل میڈیا سے مختصر وقفہ ذہنی صحت کیلئے فائدہ مند قرار

سوشل میڈیا سے مختصر وقفہ ذہنی صحت کیلئے فائدہ مند قرار

نیویارک : جدید دور میں سوشل میڈیا کو روزمرہ زندگی کا ناگزیر حصہ سمجھا جاتا ہے، تاہم ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اس ڈیجیٹل مصروفیت سے مختصر وقفہ اختیار کرنا انسانی ذہنی صحت کیلئے حیران کن حد تک فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ سماجی رابطوں سے صرف سات دن کی دوری اضطراب، افسردگی اور نیند کی خرابی جیسے مسائل میں واضح کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ تحقیق ممتاز طبی جریدے جاما نیٹ ورک میں شائع ہوئی ہے، جس میں نوجوانوں کی ذہنی صحت پر سوشل میڈیا کے اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔…
Read More