جنوبی افریقی ٹیم کو پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز سے قبل بڑا دھچکا
پاکستان کے دورے پر آنے والی جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز سے قبل اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیم کے کپتان ڈیوڈ ملر اور فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزے مختلف وجوہات کی بنا پر پاکستان کے خلاف ہونے والی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ سرکاری بیان کے مطابق، ڈیوڈ ملر ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث وہ پاکستان کے دورے پر مکمل طور پر دستیاب نہیں رہیں گے۔ ملر اس وقت ری ہیب کے عمل…
