سیلاب زدہ علاقوں میں شدید سردی کی پیش گوئی، غذائی بحران کا خطرہ بڑھ گیا
پاکستان اس سال اپنی تاریخ کے ایک انتہائی سرد موسمِ سرما کی لپیٹ میں آنے والا ہے، جس کی بنیادی وجہ ماہرین کے مطابق لا نینا (La Niña) کی موجودہ لہر ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اس موسمی رجحان کے اثرات سے ملک کے بیشتر شمالی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری کم رہ سکتا ہے، جبکہ جنوبی علاقوں میں بارشیں ہلکی یا معمول کے مطابق رہیں گی۔ اقوام متحدہ اور انٹرسیکٹر کوآرڈینیشن گروپ (ISCG) کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی پنجاب میں اس سردی کا سب سے…
