اپوزیشن کے واک آؤٹ کے باوجود سہیل آفریدی بھاری اکثریت سے وزیراعلیٰ منتخب
پشاور:خیبر پختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل مکمل ہوگیا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار محمد سہیل آفریدی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر صوبے کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باعث انہی 90 ووٹ ملے جبکہ کسی اپوزیشن امیدوار کو ووٹ نہ مل سکا۔ اجلاس کا آغاز اور سیاسی ماحول اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تصویر اٹھاکر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔ تاہم جیسے ہی اسمبلی ہال کے دروازے…
