آئمہ بیگ اور زین احمد کی علیحدگی کی افواہیں، انسٹاگرام اسٹوریز نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا
پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن ڈیزائنر زین احمد کی شادی کے صرف دو ماہ بعد ہی دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت زور پکڑ گئیں جب زین احمد کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اچانک آئمہ بیگ کو ان فالو کر دیا گیا اور نکاح کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی گئیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تمام صورتحال کے باوجود آئمہ بیگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے زین احمد کو فالو کرنا جاری رکھا اور نکاح کی تصاویر بھی ان کے پروفائل پر موجود رہیں،…
