Our website use cookies to improve and personalize your experience and to display advertisements(if any). Our website may also include cookies from third parties like Google Adsense, Google Analytics, Youtube. By using the website, you consent to the use of cookies. We have updated our Privacy Policy. Please click on the button to check our Privacy Policy.

پاکستان

پاکستان میں مہنگائی کی نئی لہر، عوام کا جینا محال

پاکستان میں مہنگائی کی نئی لہر، عوام کا جینا محال

پاکستان ایک بار پھر شدید مہنگائی کی لپیٹ میں آگیا ہے جہاں عام شہری کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا بھی ایک بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ پیٹرول کی قیمت اور بجلی کے نرخ بڑھنے سے روزمرہ اخراجات مزید سنگین ہو گئے ہیں۔ ملک کے بڑے شہروں سے لے کر دیہات تک عوام ایک ہی سوال کر رہے ہیں کہ آخر اس مہنگائی کا خاتمہ کب ہوگا؟ مہنگائی نے صرف غریب طبقہ ہی نہیں بلکہ متوسط طبقہ بھی شدید متاثر کر…
Read More
افغان رجیم نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور دنیا کیلئے ایک خطرہ بن چکا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

افغان رجیم نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور دنیا کیلئے ایک خطرہ بن چکا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد : پاک فوج کے ترجمان اور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے افغان طالبان حکومت کو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور دنیا کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سرزمین دہشت گرد تنظیموں کی پناہ گاہ بن چکی ہے اور وہاں سے پاکستان کے خلاف مسلسل دہشت گردی کی سہولت کاری کی جا رہی ہے۔ 25 نومبر کو سینئر صحافیوں سے تفصیلی بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی داخلی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ…
Read More
ملک بھر میں زہریلا دودھ سپلائی کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، متعدد اہم گرفتاریاں

ملک بھر میں زہریلا دودھ سپلائی کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، متعدد اہم گرفتاریاں

ہری پور:خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے ہری پور کے حطار انڈسٹریل زون میں رات گئے بڑی اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے مصنوعی اور مضر صحت دودھ تیار کرنے والے ملک گیر نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ کارروائی میں نہ صرف فیکٹری کو سیل کیا گیا بلکہ تین ملزمان کو موقع سے گرفتار بھی کرلیا گیا۔ فیکٹری سے بڑی مقدار میں خطرناک کیمیکلز، خام مال، مشینری اور مضر صحت دودھ سے بھرے ٹینکرز برآمد ہوئے جنہیں فوری طور پر ضبط کر لیا گیا۔ پنجاب سے ملک بھر تک زہریلا دودھ سپلائی تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی…
Read More
سرکاری و تعلیمی اداروں کے باہر سیاسی جلسوں اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی

سرکاری و تعلیمی اداروں کے باہر سیاسی جلسوں اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی

پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے سرکاری اور تعلیمی اداروں کے احاطوں میں غیر متعلقہ تقریبات اور سیاسی اجتماعات کے خلاف دائر درخواست پر ایک اہم اور تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے تعلیمی اداروں، سرکاری مقامات اور انتظامی دفاتر کے اطراف میں سیاسی جلسوں، جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے واضح کیا کہ سرکاری اداروں کے احاطے کا استعمال صرف ان کے مخصوص مقاصد کے لیے ہونا چاہیے، اور سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دینا نہ صرف ان اداروں کے تقدس کے خلاف ہے بلکہ بنیادی سرگرمیوں میں شدید خلل کا باعث بنتا ہے۔ عدالتی…
Read More
پاکستان ایک باوقار ملک ہے، اپنی صحیح جگہ ضرور پائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان ایک باوقار ملک ہے، اپنی صحیح جگہ ضرور پائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قومی اتحاد پاکستان کی مضبوط ترین ڈھال ہے اور ملک دشمن عناصر کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاک فوج، ریاستی ادارے اور قوم یکجا ہو کر تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انہیں علاقائی اور ملکی سیکیورٹی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر شرکا کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن بھی ہوا، جس میں جدید دور کے سیکیورٹی چیلنجز اور…
Read More
پاک بحریہ کا سمندری اور زمینی اہداف کو نشانہ بنانے والے بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کا سمندری اور زمینی اہداف کو نشانہ بنانے والے بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی:پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔ پاک بحریہ نے جہاز سے داغے جانے والے ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان جدید دفاعی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تجربہ مکمل طور پر کامیاب رہا اور میزائل نے سمندر اور خشکی پر موجود اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنا کر اپنی صلاحیت ثابت کی۔ یہ جدید ہتھیار نہ صرف پاک بحریہ کی قوت میں اضافہ…
Read More
عوام نے انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر دیا، خوشحالی کی راہ کا انتخاب کیا: نواز شریف

عوام نے انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر دیا، خوشحالی کی راہ کا انتخاب کیا: نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں اپنی جماعت کی شاندار کامیابی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو رد کرکے ترقی، خوشحالی اور استحکام کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری اپنے خصوصی بیان میں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں بھاری کامیابی حاصل کرنے والے ن لیگ کے تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ فتح عوام کے اعتماد،…
Read More
تیرہ حلقوں کے ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن نے چھ قومی اور چھ صوبائی نشستیں جیت کر میدان مار لیا

تیرہ حلقوں کے ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن نے چھ قومی اور چھ صوبائی نشستیں جیت کر میدان مار لیا

اسلام آباد:پاکستان میں گزشتہ روز ہونے والے 13 حلقوں کے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے جن کے مطابق مسلم لیگ ن نے شاندار برتری کے ساتھ سیاسی میدان مار لیا ہے۔ ان انتخابات میں تحریک انصاف کے خالی ہونے والے تمام حلقوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی چھ میں سے چھ نشستیں اور پنجاب اسمبلی کی سات میں سے چھ نشستیں جیت لی ہیں۔ یہ نتائج نہ صرف حکمران جماعت کے لیے سیاسی تقویت کا باعث بنے بلکہ یہ تحریک انصاف کے امیدواروں یا ان کی…
Read More
پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ، 3 خوارج ہلاک، 3 اہلکار شہید

پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ، 3 خوارج ہلاک، 3 اہلکار شہید

پشاور:خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع ایف سی ہیڈکوارٹر پر پیر کی صبح خودکش حملے کی کوشش کی گئی، جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ حملے کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد مارے گئے جبکہ بہادری سے مقابلہ کرنے والے 3 ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق حملہ اس وقت شروع ہوا جب ایک خودکش بمبار نے ایف سی ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے فوراً بعد دو دیگر دہشت گردوں نے اندر داخل ہونے کی…
Read More
فرانسیسی کمانڈر نے بھی پاکستان سے جنگ میں بھارتی شکست کی تصدیق کر دی

فرانسیسی کمانڈر نے بھی پاکستان سے جنگ میں بھارتی شکست کی تصدیق کر دی

امریکا کے بعد اب ایک فرانسیسی کمانڈر کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق سامنے آگئی ہے کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ میں بھارتی رافیل طیارے پاکستانی فضائی دفاع کے سامنے مکمل طور پر ناکام رہے۔ یہ اعتراف انڈو پیسفک فورم کے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جسے دنیا بھر کی عسکری قیادت نے خصوصی توجہ سے مانیٹر کیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق 6 اور 7 مئی کو ہونے والی اس فضائی جھڑپ کو جدید طیاروں، عالمی سطح پر تربیت یافتہ پائلٹس اور دفاعی ٹیکنالوجیز کی حقیقی آزمائش…
Read More