سرکاری و تعلیمی اداروں کے باہر سیاسی جلسوں اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی
پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے سرکاری اور تعلیمی اداروں کے احاطوں میں غیر متعلقہ تقریبات اور سیاسی اجتماعات کے خلاف دائر درخواست پر ایک اہم اور تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے تعلیمی اداروں، سرکاری مقامات اور انتظامی دفاتر کے اطراف میں سیاسی جلسوں، جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے واضح کیا کہ سرکاری اداروں کے احاطے کا استعمال صرف ان کے مخصوص مقاصد کے لیے ہونا چاہیے، اور سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دینا نہ صرف ان اداروں کے تقدس کے خلاف ہے بلکہ بنیادی سرگرمیوں میں شدید خلل کا باعث بنتا ہے۔ عدالتی…
