Our website use cookies to improve and personalize your experience and to display advertisements(if any). Our website may also include cookies from third parties like Google Adsense, Google Analytics, Youtube. By using the website, you consent to the use of cookies. We have updated our Privacy Policy. Please click on the button to check our Privacy Policy.

ورلڈکپ کی تیاری، کئی پاکستانی کرکٹرز بگ بیش لیگ چھوڑ کر سری لنکا جانے کے لیے تیار

یاد رہے کہ یہ ٹورنامنٹ 25 جنوری تک جاری رہے گا
ورلڈکپ کی تیاری، کئی پاکستانی کرکٹرز بگ بیش لیگ چھوڑ کر سری لنکا جانے کے لیے تیار

پاکستان کے کئی کرکٹرز نے ورلڈکپ کی تیاری کے لیے بگ بیش لیگ (BBL) چھوڑ کر سری لنکا کی سیریز میں شرکت کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ان دنوں پاکستان کے کئی کھلاڑی بگ بیش لیگ میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں، اور وہ اپنی ورلڈکپ تیاری کے لیے سری لنکا جانے کے لیے تیار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بگ بیش میں شریک بعض پاکستانی کھلاڑیوں نے تھنک ٹینک سے رابطہ کر کے کہا کہ وہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔

کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ آسٹریلیا اور سری لنکا کی پچز اور کنڈیشنز میں زمین آسمان کا فرق ہے، اور آسٹریلیا سے براہ راست ورلڈکپ کھیلنے جانے سے ان کی کارکردگی پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو سری لنکا کے دورے کے باوجود پورا بگ بیش ایونٹ کھیلنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔ یاد رہے کہ بگ بیش کے معاہدے اس وقت کیے گئے تھے جب سری لنکا سیریز کا شیڈول ابھی طے نہیں ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو یہ خوف ہے کہ اگر ورلڈکپ میں ان کی کارکردگی اچھی نہ رہی تو انہیں ناکافی تیاریوں اور پیسے کے لیے لیگ کو ترجیح دینے کا الزام لگایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سلیکٹرز کچھ نئے کھلاڑیوں کو آزمانا چاہتے ہیں، اس لیے انہوں نے سینئر کھلاڑیوں کو آسٹریلیا سے واپس نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر کوئی کھلاڑی خود ہی واپس آیا تو اسے معاہدے کی خلاف ورزی کے نتیجے میں بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم، اگر بورڈ کی جانب سے نیشنل ڈیوٹی کے لیے طلبی کی جاتی ہے، تو صورت حال مختلف ہوگی، کیونکہ ہر معاہدے میں اس کا انتظام موجود ہوتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑیوں سے مشاورت کے بعد چند روز میں حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

بگ بیش لیگ میں بابر اعظم (سڈنی سکسرز)، شاہین شاہ آفریدی (برسبین ہیٹ)، حسن علی (ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز)، محمد رضوان (میلبرن رینیگیڈز)، حارث رؤف (میلبرن اسٹارز) اور شاداب خان (سڈنی تھنڈرز) شریک ہیں۔ یاد رہے کہ یہ ٹورنامنٹ 25 جنوری تک جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں