ورلڈکپ کی تیاری، کئی پاکستانی کرکٹرز بگ بیش لیگ چھوڑ کر سری لنکا جانے کے لیے تیار
پاکستان کے کئی کرکٹرز نے ورلڈکپ کی تیاری کے لیے بگ بیش لیگ (BBL) چھوڑ کر سری لنکا کی سیریز میں شرکت کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ان دنوں پاکستان کے کئی کھلاڑی بگ بیش لیگ میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں، اور وہ اپنی ورلڈکپ تیاری کے لیے سری لنکا جانے کے لیے تیار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بگ بیش میں شریک بعض پاکستانی کھلاڑیوں نے تھنک ٹینک سے رابطہ کر کے کہا کہ وہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔ کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ آسٹریلیا…
