قبل از وقت پیدائش سے بچوں کی آنکھوں کو شدید خطرہ، بینائی ضائع ہونے کے کیسز بڑھ گئے
کراچی:کراچی میں قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں میں ریٹینوپیتھی آف پریمچوریٹی (ROP) کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، اور ماہرینِ چشم نے اس صورتحال کو نہایت تشویشناک قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس بیماری کی بروقت تشخیص نہ ہونے کی صورت میں بچے مستقل طور پر نابینا ہوسکتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق آر او پی ایک ایسی بیماری ہے جو قبل از وقت پیدا ہونے والے اور کم وزن بچوں کو متاثر کرتی ہے، اور اس وقت کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں اس کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔…
