معرکۂ حق کے بعد پاکستانی طیاروں کے آرڈرز میں اضافہ، چھ ماہ میں آئی ایم ایف سے نجات ممکن، خواجہ آصف
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مئی 2025ء کے پاک بھارت تنازع میں پاکستانی فضائیہ کی غیر معمولی اور فیصلہ کن کارکردگی کے بعد دنیا بھر سے پاکستانی دفاعی ساز و سامان، بالخصوص طیاروں کے بڑے پیمانے پر آرڈرز موصول ہو رہے ہیں، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت موڑ ثابت ہو سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ مئی کے تنازع میں پاکستانی طیاروں نے اپنی تکنیکی برتری اور عملی صلاحیت ثابت کر دی، جس کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی دفاعی صنعت…
