پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں، لاہور میں حدِ نگاہ کم بارش کب ہوگی؟ شہری پریشان
لاہور:پنجاب کے وسیع علاقوں میں سردی، خشک موسم اور گہری دھند نے معمولاتِ زندگی کو شدید متاثر کردیا ہے۔ لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ شہری بیماریوں میں اضافے کی شکایات بھی کرنے لگے ہیں۔ موٹرویز وقفے وقفے سے بند لاہور اور گرد و نواح میں دھند کی شدت کے باعث موٹرویز کے مختلف حصوں کو ٹریفک کے لیے مختلف اوقات میں بند کیا جا رہا ہے۔شدید دھند نہ صرف ٹریفک حادثات کا خطرہ بڑھا رہی ہے بلکہ صبح اور رات کے وقت سفر کرنے والے شہری…
