پاکستان میں انٹرنیٹ کیبل فالٹ برقرار، ٹریفک متبادل روٹس پر منتقل
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے اجلاس میں ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے، جہاں سیکرٹری آئی ٹی نے اعتراف کیا کہ ملک میں انٹرنیٹ کیبل میں پیدا ہونے والا فالٹ تاحال مکمل طور پر بحال نہیں کیا جا سکا۔ تاہم، صارفین کو متبادل سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کی انٹرنیٹ ٹریفک کو مختلف روٹس پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ انٹرنیٹ کے بین الاقوامی کیبل نیٹ ورک میں فالٹ آنے کے بعد بین الاقوامی کنسورشیم کی ٹیمیں مرمت کے عمل میں…
