امریکا: پانچ برس سے ناک کے ذریعے خوراک لینے والی خاتون، انوکھی عادت نے سب کو حیران کر دیا
امریکا کی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے ناک کے ذریعے خوراک لینے کی عادت اپنا کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ یہ غیر معمولی انکشاف امریکی ٹی وی شو ’مائی اسٹرینج ایڈکشنز‘ کے ساتویں سیزن میں سامنے آیا، جہاں کیتھرین نامی خاتون نے اپنی عجیب و غریب زندگی کی تفصیلات بیان کیں۔ کیتھرین کے مطابق کمیونٹی کالج تک ان کا کھانے پینے کا معمول بالکل عام تھا اور وہ ہر شخص کی طرح منہ کے ذریعے خوراک استعمال کرتی تھیں۔ تاہم ان کی زندگی میں یہ انوکھی تبدیلی ایک معمولی چیلنج سے شروع ہوئی، جب…
