ہانگ کانگ میں 31 منزلہ عمارت میں بھیانک آگ؛ 44 افراد ہلاک، شہر ماتم میں ڈوب گیا
ہانگ کانگ کے مصروف علاقے تائی پو میں ایک فلک بوس رہائشی عمارت میں لگنے والی خوفناک آگ نے پورے شہر کو لرزا دیا۔ 31 منزلہ عمارت اور اس سے جڑے رہائشی کمپلیکس میں بھڑکنے والی اس آگ نے دو ہزار سے زائد اپارٹمنٹس کو شدید متاثر کیا، جبکہ سانحے میں 44 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔ آگ کے بعد پورا علاقہ گھنے سیاہ دھوئیں سے ڈھک گیا، اور رہائشی چیخ و پکار کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکلتے دکھائی دیے۔ فائر بریگیڈ نے ایمرجنسی کا بلند ترین لیول نافذ کردیا عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق چلینجنگ صورتحال…
