نیند کے لیے استعمال ہونے والا عام سپلیمنٹ دل کے امراض اور ہارٹ فیل ہونے کا باعث بن سکتا ہے
واشنگٹن: صحت کی دنیا میں ایک ایسا انکشاف سامنے آیا ہے جو لاکھوں لوگوں کی روزمرہ عادت کو سوالوں کی زد میں لا رہا ہے جہاں نیند کے لیے استعمال ہونے والا مقبول سپلیمنٹ میلاٹونن طویل مدتی استعمال میں ہارٹ فیلیئر کا سبب بن سکتا ہے اور اس کی وجہ سے ہسپتال میں داخلے اور موت کا خطرہ تک بڑھ جاتا ہے جو امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی سائنسی سیشنز 2025 میں پیش کی جانے والی ابتدائی تحقیق کا حیران کن نتیجہ ہے۔ یہ ہارمون جو جسم قدرتی طور پر نیند کے سائیکل کو کنٹرول کرنے کے لیے پیدا کرتا…
