جب میں، میں نہیں رہتا
✍️ زیرِ لب – قسط سوم تحریر؛غلام مرتضی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ آدمی آئینے میں خود کو دیکھتا ہے...اور پہچان نہیں پاتا۔نہ چہرہ اپنا لگتا ہے،نہ آنکھوں کی روشنی وہی ہوتی ہے،اور نہ ہی مسکراہٹ میں وہ خلوص رہتا ہے۔بس ایک خالی پن ہوتا ہے ۔جیسے کوئی اندر سے رفتہ رفتہ ختم ہو رہا ہو،مگر دنیا کی نظروں میں ابھی تک "ٹھیک" ہے۔یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب انسان اپنے آپ سے بچھڑ چکا ہوتا ہے۔ ہم کیا تھے، اور کیا بن گئے؟ ہم سب نے زندگی میں وہ لمحے جھیلے ہیں جہاں ہم نے خود کو بدلتے…
