لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کا پلڑا بھاری، متھوسامی کی تباہ کن بولنگ سے پاکستان 378 پر ڈھیر
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جبکہ جواب میں مہمان ٹیم نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا اور دو وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنا لیے ہیں۔ پروٹیز کی بیٹنگ کے دوران پہلی وکٹ 45 کے مجموعی اسکور پر گری جب اوپنر ایڈن مارکرم 20 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ 80 کے مجموعے پر گری، ویان مولڈر 17 رنز پر پویلین لوٹ…
