وہ سنسان گاؤں جسے چند برسوں میں قدرت نے اپنی آغوش میں لے لیا
چین کے مشرقی ساحلی علاقے زووشان میں واقع ایک ویران گاؤں ہوٹووان آج ایک ایسی کہانی سناتا ہے جو فطرت کی طاقت اور انسانی چھوڑ آؤ کے امتزاج کو اجاگر کرتی ہے۔ ایک زمانے میں یہ گاؤں ماہی گیروں کا خوشحال مسکن تھا، جہاں 1980 کی دہائی میں 3 ہزار سے زائد افراد آباد تھے۔ تاہم، 1990 کی دہائی میں رہائشیوں کے شہروں کی طرف ہجرت کے بعد یہ جگہ سنسان ہو گئی، اور اب اس کی عمارات قدرت کے سبزہ سے مکمل طور پر ڈھک چکی ہیں۔ کچھ گھروں پر تو پھول بھی کھل اٹھے ہیں، جو اسے دنیا…
