پاکستان سمیت کئی ممالک غزہ استحکام فورس کا حصہ بننے پر غور کر رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ
اسلا م ا ٓباد(غلام مرتضی) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت کچھ ممالک نے غزہ میں امن قائم کرنے کے لیے اپنے فوجی دستے بھیجنے کی پیشکش کی ہے، جس پر امریکا انتہائی شکر گزار ہے۔ تاہم، ابھی تک کسی بھی ملک سے فوجی تعاون کی حتمی یقین دہانی نہیں حاصل کی گئی۔ مارکو روبیو نے امریکی وزارت خارجہ میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مختلف ممالک، جن میں پاکستان بھی شامل ہے، نے غزہ میں امن و امان کے قیام کے لیے فوجی دستے بھیجنے پر غور کرنے کی پیشکش کی ہے۔…
