سیاست سے ریٹائرمنٹ تاحیات ہے، اپنے حصے کی کوشش کر لی: ڈاکٹر طاہرالقادری
کینیڈا کی سرزمین سے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ایک ایسا اعلان کیا ہے جو ان کی سیاسی زندگی کا باب ہمیشہ کے لیے بند کر دیتا ہے – سیاست سے تاحیات ریٹائرمنٹ کا فیصلہ۔ پاکستانی صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان کے حالات اور عوام کی بہتری کے لیے ہمیشہ دعا گو رہیں گے، مگر سیاسی خبروں سے دلچسپی نہیں رکھتے اور نہ ہی جاننے کی کوشش کرتے ہیں، کیونکہ ان کا وقت تعلیمی، تدریسی، فکری اور اجتہادی امور پر صرف ہوتا…
