رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ اچانک بند، اسٹوڈیو سیل شرکا کو فوری طور پر گھر خالی کرنے کا حکم
بھارت کی ریاست کرناٹکا میں مشہور رئیلٹی شو ’’بگ باس کناڈا سیزن 12‘‘ کو ماحولیاتی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث اچانک بند کردیا گیا۔ کرناٹک اسٹیٹ پولوشن کنٹرول بورڈ (KSPCB) کی کارروائی کے بعد شو کے اسٹوڈیو کو فوری طور پر سیل کردیا گیا جبکہ تمام شرکا کو ہدایت دی گئی کہ وہ بگ باس ہاؤس خالی کریں۔رپورٹس کے مطابق، اسٹوڈیو ماحولیاتی اجازت نامے حاصل کیے بغیر کام کر رہا تھا اور کئی اہم ضوابط کی خلاف ورزی کررہا تھا۔ بورڈ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے شو کی تمام سرگرمیاں بند کرنے، بجلی کا کنکشن منقطع کرنے اور…
