بنگلادیش کی میچز منتقلی کی بھارتی خبریں بے بنیاد، آئی سی سی نے یقین دہانی کرا دی
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی وہ خبریں بے بنیاد ثابت ہو گئی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کی جانب سے میچز بھارت سے منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ان تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آئی سی سی نے کسی بھی قسم کا انکار یا الٹی میٹم جاری نہیں کیا۔ بی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں…
