ابھی تو گھر کے ڈھیروں کام باقی ہیں؛ عشرت فاطمہ نے انتقال کی افواہوں کو ہنستے ہوئے مسترد کر دیا
پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور کی باوقار آواز، پختہ اُردو کی پہچان اور ہزاروں دلوں کی دھڑکن، عشرت فاطمہ کے انتقال کی جھوٹی خبریں گزشتہ روز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں، جنہوں نے مداحوں اور قریبی رفقاء کے دلوں میں لمحاتی سناٹا طاری کر دیا۔ مگر عشرت فاطمہ نے ان بے بنیاد افواہوں کا نہایت باوقار، ذہین اور پر اعتماد انداز میں جواب دے کر سب کے دل جیت لیے۔ سوشل میڈیا پر اچانک نمودار ہونے والی افواہوں نے محض اُن کی زندگی پر سوال اٹھانے کی جسارت ہی نہیں کی، بلکہ اُن کی دہائیوں پر محیط…
