موجودہ دور میں مذہب کی منتقلی کا بحران اور نئی نسل کا چیلنج
تحریر: شوکت ابرار موجودہ دور کا سب سے اہم سوال یہ نہیں کہ نئی نسل مذہب سے دور ہو رہی ہے، بلکہ یہ ہے کہ وہ فطری نظام کس حد تک کمزور ہو چکا ہے جس کے ذریعے مذہبی اقدار، اخلاقی روایات اور دینی شعور نسل در نسل منتقل ہوتے تھے۔ ماضی میں دین صرف کتابوں، نصاب یا رسمی درسگاہوں تک محدود نہیں تھا بلکہ گھروں کے ماحول، والدین کے کردار، بزرگوں کی صحبت اور معاشرتی روایات کے ذریعے روزمرہ زندگی کا حصہ بن کر نئی نسل تک پہنچتا تھا۔ بچے اپنے والدین کی نماز، سچائی، دیانت، گفتگو اور طرزِ…
