طالبان کا چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر ڈیم تعمیر کرنے کا متنازع منصوبہ
افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان کے علاقے چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ کے کابل میں دریائے کابل سے ملنے والے مقام پر ڈیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ منصوبہ اس ندی کے پانی کو افغانستان میں ذخیرہ کرنے کے لیے ترتیب دیا جا رہا ہے، جو بعد میں واپس پاکستان کے راستے بہتا ہے۔ طالبان کے وزارت برائے پانی و توانائی کے مطابق ڈیم کے ڈیزائن اور تخمینہ تیار ہو چکا ہے اور منصوبے کی تکمیل کے لیے صرف فنڈنگ کی ضرورت باقی ہے۔ فنڈز فراہم ہوتے ہی تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا۔ طالبان کے…
