عدالتی بینچ خواہشات کے مطابق نہیں بلکہ آئین و قانون کے تحت تشکیل پاتے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل
اسلام آباد؛سپریم کورٹ آف پاکستان میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران بینچ کی تشکیل اور عدالتی اختیارات سے متعلق اہم نکات پر تفصیلی بحث ہوئی۔ سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم آٹھ رکنی بینچ نے کی، جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس مسرت ہلالی، اور جسٹس محمد علی مظہر سمیت دیگر ججز شامل تھے۔ سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے واضح ریمارکس دیے کہ عدالتی بینچ خواہشات یا پسند و ناپسند کے مطابق نہیں بلکہ آئین اور قانون کے تقاضوں کے…
