بلوچستان کو الگ ملک کہنا سلمان خان کو مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر طوفان برپا
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان ایک بار پھر تنازعے کی زد میں آ گئے ہیں، لیکن اس بار ان کا تعلق پاکستان کے صوبے بلوچستان سے متعلق دیے گئے بیان سے ہے۔ ریاض، سعودی عرب میں منعقدہ جوائے فورم (Joy Forum) کے دوران سلمان خان نے ایک ایسا بیان دیا جس نے سوشل میڈیا پر زبردست ہلچل مچا دی۔ فورم میں اپنی گفتگو کے دوران سلمان خان نے کہا کہ اگر کسی بالی ووڈ، تمل، تیلگو یا ملیالم فلم کو سعودی عرب میں ریلیز کیا جائے تو وہ سپر ہٹ ہو جاتی ہے اور کروڑوں روپے کا کاروبار…
