جسم کے بجائے دانتوں پر ٹیٹو بنوانے کا رجحان مقبول، قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
دنیا بھر میں ٹیٹوز کا رجحان عام ہے، کبھی بازوؤں پر، کبھی گردن یا کمر پر مگر اب چین میں یہ فیشن ایک نیا اور منفرد موڑ لے چکا ہے۔ حالیہ دنوں میں چینی نوجوانوں میں “ٹوتھ ٹیٹوز” یعنی دانتوں پر ٹیٹو بنوانے کا جنون تیزی سے مقبول ہوتا جا رہا ہے، جو جدید فیشن کا ایک انوکھا اظہار بن گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دانتوں پر بنائے جانے والے ٹیٹوز براہِ راست اصل دانتوں پر نہیں بنائے جاتے بلکہ تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کردہ ڈینٹل کراؤنز یا ٹوتھ کیپس پر ڈیزائن کندہ کیے جاتے…
