مومنہ مستحسن کی شاندار واپسی کا عندیہ،مداحوں کی خوشی دیدنی
پاکستان کی نامور اور خوبصورت آواز کی مالک گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ایک طویل وقفے کے بعد موسیقی کی دنیا میں واپسی کا عندیہ دے کر اپنے مداحوں کے چہروں پر خوشی بکھیر دی ہے۔ عرصے سے موسیقی کے منظرنامے سے غائب رہنے والی مومنہ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی سرگرمیوں کی جھلک دکھا کر ایک بار پھر اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے۔ مومنہ مستحسن، جنہوں نے کوک اسٹوڈیو سمیت متعدد معروف پلیٹ فارمز پر اپنی منفرد آواز کا جادو جگایا، اب ایک بار پھر اپنے مداحوں کے دل جیتنے کو تیار نظر آتی ہیں۔ انہوں نے حال…
