کمر درد کے علاج کیلئے 8 زندہ مینڈک کھانے والی 82 سالہ خاتون اسپتال جاپہنچیں
چین میں ایک 82 سالہ خاتون نے کمر کے درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایک غیر معمولی اور خطرناک علاج آزمایا۔ اطلاعات کے مطابق خاتون نے کمر درد کے لیے ایک روایتی ٹوٹکے پر عمل کرتے ہوئے آٹھ زندہ مینڈک کھا لیے، جس کے بعد ان کی طبی حالت بگڑ گئی اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ چین کے صوبے ہانگزو میں پیش آیا جہاں خاتون کی شناخت صرف ژینگ کے نام سے ظاہر کی گئی ہے۔ خاتون کو کسی نے مشورہ دیا کہ زندہ مینڈک کھانا کمر درد…
