اسرائیلی وزیر کا سعودی عرب سے تعلقات پر توہین آمیز بیان، عالمی اور داخلی سطح پر شدید ردعمل
یروشلم:اسرائیل کے وزیر خزانہ اور دائیں بازو کی مذہبی جماعت ریلیجیس صہیونزم پارٹی کے سربراہ بیتزالیل اسموٹریچ نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر ایک متنازع بیان دے کر نہ صرف اسرائیلی سیاست میں ہلچل مچادی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سخت ردعمل کو جنم دیا۔ جمعرات کو یروشلم میں منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے بیتزالیل اسموٹریچ نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی کے لیے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا لازمی شرط ہوگی، تو اسرائیل ایسے کسی معاہدے کو قبول نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا:…
