مراکش کی نوجوان ٹیم کا کارنامہ، چلی میں دنیا کو حیران کر دیا
کراچی:عرب اور افریقی دنیا کے لیے ایک ناقابلِ فراموش لمحہ مراکش کی انڈر 20 فٹبال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرکے نہ صرف ایک خواب کو حقیقت بنایا بلکہ عالمی فٹبال کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا۔ ارجنٹائن جیسی طاقتور ٹیم کو دو گول سے شکست چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں واقع جولیو مارٹینیز پرادانوس نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں مراکش نے جنوبی امریکا کی فٹبال کی دیوہیکل ٹیم ارجنٹائن کو 0-2 سے شکست دے کر سب کو حیرت زدہ کر دیا۔…
