Our website use cookies to improve and personalize your experience and to display advertisements(if any). Our website may also include cookies from third parties like Google Adsense, Google Analytics, Youtube. By using the website, you consent to the use of cookies. We have updated our Privacy Policy. Please click on the button to check our Privacy Policy.

گلوکارہ فضا علی کا نیا ویڈیو سانگ "مہندی والی رات”جلد ریلیز کے لیے تیار،ویڈیو پوسٹر جاری

مشہور گانوں میں "مکھی"، "شالہ", "چاندنی", "دور نہ جاں", "رنگ رلیاں", "رات" اور "بے وفا" شامل ہیں
گلوکارہ فضا علی کا نیا ویڈیو سانگ "مہندی والی رات"جلد ریلیز کے لیے تیار،ویڈیو پوسٹر جاری

۔لاہور: شوبز کی دنیا میں ماڈلنگ، اداکاری اور میزبانی کے ساتھ ساتھ اپنی آواز کا جادو جگانے والی معروف فنکارہ فضا علی ایک بار پھر مداحوں کو خوش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا نیا ویڈیو سانگ "مہندی والی رات” جلد ریلیز ہونے جا رہا ہے، جس کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ ویڈیو سانگ پاکستانی ثقافت، خاص طور پر شادی بیاہ کی روایتی تقریبات کو مدنظر رکھتے ہوئے شوٹ کیا گیا ہے، جس میں ملک کی رنگا رنگ روایات کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔ گانے کی ہدایتکاری نامور ڈائریکٹر عادل عسکری نے کی ہے، جبکہ موسیقی کی ترتیب معروف موسیقار تابو نے دی ہے۔ گانے کی لانچنگ تقریب اسی ماہ منعقد کی جائے گی، جس میں نہ صرف گلوکارہ فضا علی بلکہ شوبز انڈسٹری کی کئی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

یہ پہلا موقع نہیں جب فضا علی نے شادی بیاہ سے متعلق کوئی گانا پیش کیا ہو۔ اس سے قبل بھی ان کا گیت "سہرا” زبردست مقبولیت حاصل کر چکا ہے، جسے لاکھوں لوگوں نے سراہا اور پسند کیا۔ "سہرا” نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں میں بھی خوب مقبول ہوا۔

فضا علی کی موسیقی کے میدان میں شناخت روز بروز مستحکم ہو رہی ہے۔ ان کے دیگر مشہور گانوں میں "مکھی”، "شالہ”, "چاندنی”, "دور نہ جاں”, "رنگ رلیاں”, "رات” اور "بے وفا” شامل ہیں، جو مختلف مواقع پر سامعین سے خوب داد وصول کر چکے ہیں۔

ان کی گلوکاری میں جہاں جذبات کی بھرپور عکاسی ملتی ہے، وہیں ان کے گانوں کے موضوعات بھی عوامی دلچسپی کا مرکز بنتے جا رہے ہیں۔ ہر گیت ایک مخصوص احساس، ایک خاص لمحے اور ایک تہذیبی رنگ کو اجاگر کرتا ہے، جو سننے والوں کو اپنی ثقافت سے جوڑنے کا ذریعہ بنتا ہے۔

ضا علی نے شوبز انڈسٹری میں اپنی ایک منفرد پہچان قائم کی ہے۔ وہ نہ صرف ایک کامیاب ماڈل اور اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں بلکہ بطور گلوکارہ بھی ان کا فن اب نکھر کر سامنے آ رہا ہے۔ ان کے گانوں میں جو سادگی، روایت اور جذبات کی آمیزش ہوتی ہے، وہ انہیں باقی فنکاروں سے ممتاز بناتی ہے۔

"مہندی والی رات” کی ریلیز سے یہ واضح ہو چکا ہے کہ فضا علی اب موسیقی میں اپنی مستقل موجودگی کا اعلان کر چکی ہیں۔ ان کے گانے نہ صرف کانوں کو بھاتے ہیں بلکہ دل کو بھی چھو جاتے ہیں۔ شادی بیاہ جیسے خوشیوں بھرے موضوعات پر ان کے گانے نہ صرف تفریح کا سامان مہیا کرتے ہیں بلکہ ہماری ثقافت کی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔

اگر اس گانے کی ویڈیو، میوزک اور گلوکاری کی سطح "سہرا” کی طرح اعلیٰ رہی تو "مہندی والی رات” بھی ایک اور بلاک بسٹر گیت ثابت ہو سکتا ہے۔ فضا علی کی فنی صلاحیتوں اور موسیقی سے محبت کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ وہ مستقبل میں پاکستانی میوزک انڈسٹری کا ایک اہم چہرہ بن کر ابھریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں